کاروار:8/نومبر (ایس او نیوز) 12اور13نومبر کو کاروار میں انعقاد کئے جانےو الے روزگار میلے کو کامیاب بنانے کےلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیمیں اپنے فرائض کو منظم طورپر انجام دینے ضلع ڈی سی ایس ایس نکول نے ہدایات جاری کیں۔ وہ یہاں منگل کو ڈی سی دفتر ہال میں منعقدہ روزگار میلہ کی پیشگی میٹنگ میں افسران اور عملے سے مخاطب تھے ۔
روزگار میلے میں شرکت کرنے والی کمپنیوں کے نمائندوں ، اعلیٰ افسران کے لئے شہر کے مختلف لاڈجوں میں قیام کا انتظام کیا گیا ہے، ان کے استقبال اور مہمان نوازی کے لئے بھی مختلف ٹیمیں تشکیل دئیے گئے ہیں۔ اسی طرح قیام، ٹرافک انتظام ، پروگرام چلنے والے میڈیکل کالج اور پالی ٹکنک کالج کے صحن اور اندرون میں صفائی کو باقی رکھنے ، روزگار میلے کے مقام پر امیدواروں کی نگرانی ، رہنمائی ، کھانےکا انتظام ، پینے کے پانی کا انتظام ، اطلاعاتی مرکز وغیرہ کا منظم انداز میں کام کرنے کے لئے ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے ، تمام ٹیمیں 11نومبر کی دوپہر 12بجے میڈیکل کالج میں جمع ہوکر اپنی اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہونے کی اپیل کی۔
روزگار میلے کے دوران امیدواروں کی انٹرویو وغیرہ کےلئے کمرے مختص کئےجاچکے ہیں، انٹرنیٹ ، کمپوٹر وغیرہ کا انتظام ہوگیا ہے ، 12نومبر کی صبح 15-10کو افتتاحی پروگرام ہوگا ، اس کے بعد انٹرویو وغیرہ کی کارروائی شروع ہوجانے کی جانکاری دی۔ ضلع پنچایت افسر ایل چندرشیکھر نایک، پروبیشنری آفیسر فوزیہ ترنم، ایڈیشنل ڈی سی ایچ پرسنا، روزگار میلہ نوڈل آفیسر سداشیو پربھو ، کاروار کے اسسٹنٹ کمشنر شیوانند کرالے ، ضلعی سطح کے اعلیٰ افسران اور عملہ میٹنگ میں موجود تھے۔